ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رابرٹ واڈرا نے عدالت میں عرضی داخل کر معاملے سے منسلک دستاویزات کی کاپیاں مانگی

رابرٹ واڈرا نے عدالت میں عرضی داخل کر معاملے سے منسلک دستاویزات کی کاپیاں مانگی

Sun, 24 Feb 2019 00:00:14    S.O. News Service
نئی دہلی ، 23 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)منی لانڈرنگ کے معاملات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانچ کا سامنا کر رہے رابرٹ واڈرا نے ہفتہ کو دہلی کی ایک عدالت میں عرضی داخل کر جانچ ایجنسی سے کیس سے منسلک دستاویزات کی کاپیاں مانگی۔سینئر وکیل کے ٹی ایس تلسی کے ذریعے داخل واڈرا کی عرضی پر سماعت کے لئے خصوصی جج اروند کمار نے 25 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی واڈرا سے ای ڈی دہلی اور جے پور میں کئی بار پوچھ گچھ کر چکا ہے۔واڈرا کے خلاف بیرون ملک مبینہ غیر قانونی جائیداد خریداری اور راجستھان کے بیکانیر میں ایک مبینہ زمین گھوٹالے سے جڑے معاملے میں منی لانڈرنگ کی جانچ چل رہی ہے۔عدالت نے 16 فروری کو واڈرا کو دو مارچ تک کے لئے عارضی ضمانت دی تھی۔

Share: